ویب ڈیسک: صوابی میں تیز رفتار رکشہ نہر میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ رات صوابی کے علاقہ باقر کے مقام پر پیش آیا جہاں رفتار رکشہ گوہاٹی نہر میں جا گری جس میں سوار 14افراد سوار تھے ۔
مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8افراد کو زندہ بچا لیا تھا۔
حادثے میں موقع پر دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی کی تلاش جاری تھی ۔
ریسکیو اہلکاروں نے رات گئے نہر سے خاتون کی نعش بھی نکال لی جس کے بعد حادثے میں دو بچوں ایک بچی اور خواتین سمیت 6افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔
