بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت

بشریٰ بی بی کیخلاف29مقدمات کی سماعت، کوئی وکیل پیش نہ ہوا

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات پر سماعت کے دوران کوئی کیل پیش نہیں ہوا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، بشری بی بی کی جانب سے ان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔
نعیم پنجوتھہ اور اعظم سواتی خود بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ اعظم سواتی اور نعیم پنجوتھہ کے وکلا بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم سلمان اکرم راجہ کے وکلا، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  میٹرک امتحان کے 11روز میں 37افراد امتحانی ڈیوٹی سے فارغ