فلائنگ کوچ حادثے کا شکار

سخا کوٹ کے قریب فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ،6افراد زخمی

ویب ڈیسک: سخا کوٹ کے قریب فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطاق حادثہ سخاکوٹ کے قریب پیش آیا جہاں پشاور سے چترال جانے والی فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہو گئی ۔
حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 6افراد زخمی ہو گئے جن میں دو مرد ،2خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔
زخمیوں کو فوری طورپر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیاگیا جن کا تعلق چترال سے بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئِی پختونخوا میں نئی تنظیم سازی، طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری