لیویز گاڑی کے قریب دھماکہ

بٹ خیلہ میں لیویز گاڑی کے قریب دھماکہ ،عملہ محفوظ رہا

ویب ڈیسک: مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ لیویز گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ لاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کنال روڈ پر پیش آیا جہاں مالاکنڈ لیویز کی گاڑی جارہی تھی کہ اس دوران سرکاری بلڈنک کی پشت پر پہلے سے نصب شدہ مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں وین کو جزوری طور پر معمولی نقصان پہنچ گیا تاہم اہلکار محفوظ رہے دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔
اطلاع ملتے ہی مالاکنڈ لیویز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوع پہنچ گئے اور پورے راستے کو سیل کردیاگیا ۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے فی الفورمعلوم نہ ہوسکا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  حج کے دوران شدید گرمی سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں