بیرسٹر گوہر نے صلح کیلئے منا لیا

بیرسٹر گوہرنےوزیراعلیٰ گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کو صلح کیلئےمنا لیا

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوراور دیگر پارٹی رہنماؤں کو اختلافات ختم کرنے اور صلح کے لئے آمادہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی جس میں علی امین نے دیگر پارٹی رہنمائوں سے اختلافات ختم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنماء اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہے، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
عاطف خان نے کہا کہ میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  6 کینالز کیخلاف پیپلزپارٹی آج طاقت کا مظاہرہ کرے گی