نائٹ کلب کی چھت گرنے

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 98افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 98افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے باعث کم از کم 98افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔
واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ملبے تلے دبے اور ممکنہ طور پر بچنے والوں کی تلاش جاری ہے، حکام کے مطابق ملبے تلے اب بھی کافی افراد زندہ ہیں، آخری شخص کی تلاش تک آپریشن جاری رہے گا۔
صدر لوئس ابینادر نے کہا ہے کہ اس حادثے کے ہلاک شدگان میں شمالی صوبہ مونٹے کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز بھی شامل ہیں، انہوں نے ایکس پر لکھا ہم اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں مزید 12 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی