سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے سکیورٹی واپس

پشاور ہائیکورٹ: سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے سکیورٹی واپس لینے کی درخواست پر جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ۔
پشاور ہائیکورٹ نے جج جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے سکیورٹی واپس لینے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے سکیورٹی واپس لی ہے ۔
وکیل نے بتایا کہ عدالت نے پہلے جواب طلب کیا تھا جس پر جمع کرایا گیا جواب نگران حکومت کا ہے اس کیس میں موجودہ حکومت سے بھی جواب طلب کیا جائے۔
عدالت نے موجودہ صوبائی حکومت سے معاملے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید پڑھیں:  صورتحال سنگین ہونے سے پہلے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لائیں، اردوان