ویب ڈیسک: زرعی یونیورسٹی پشاور میں اساتذہ اور دیگر عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے حتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوئی ہے ۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں داخلوں کی شرح کم ہوتی جا رہی ہے،وی سی نے تنخواہوں اور بقایہ جات کے فنڈز روک رکھے ہیں۔
دوسری ج انب وی سی زرعی یونیورسٹی پشاور نے کہاکہ یونیورسٹی ملازمین کی 10 ماہ کے بقایم جات ہیں،یونیورسٹی کے پاس ادائیگیوں کے لیے فنڈز موجود نہیں،فنڈز ملتے ہی تمام ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔
