ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکٹ خیبر پختونخوا کے وسائل اور خود مختاری پر حملہ ہے ۔
اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مجوزہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 صوبائی خودمختاری کی روح کے منافی ہے اور پاکستان کی اٹھارہویں ترمیم کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے ذریعے صوبہ کے معدنی وسائل پر وفاقی اور غیر صوبائی اداروں کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹھارہویں آئینی ترمیم ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،اس ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی تو اے این پی بھرپور مزاحمت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں پیش ہونے والے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو مسترد کرتے ہیں۔
