ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو آگ لگا دی ،سروس بند ہونے سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ کڑیکوٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو آگ لگا دی جس کے باعث موبائل ٹاور کی مشینری مکمل طورپر ناکارہ ہو گئی۔
علاقے میں موبائل سروس بند ہونے ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مقامی لوگوں نے موبائل ٹاور کو جلانے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی رٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔
