خاتون سمیت 2افراد قتل

دیر بالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد قتل

ویب ڈیسک: دیر بالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا ۔
مقامی پولیس کے مطابق واقعہ دیر بالا کے علاقہ کوہستان تھل میں پیش آیا جہاں ظاہر شاہ نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو عبدالواحد نامی شخص سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم واردات کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
تھل پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق