ویب ڈیسک: نوشہرہ میں شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، ہوائی فائرنگ سے دوبچے جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقہ پہاڑی کٹی خیل میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر نوشہرہ کے قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ۔
مقامی پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔
