ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور نظر لفظ پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین شپ میرے پاس امانت ہے ۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی کو جوڑنا چاہتا ہوں، چاہے مجھے عہدہ چھوڑنا پڑے، میں منظور نظر لفظ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی چیئرمین شپ میرے پاس امانت ہے، یہ عہدہ میرے پاس ڈیڑھ سال ہے، جو میرے لیے اعزاز ہے،علی ظفر ایماندار آدمی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو سب پر اعتماد ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین بنا تو اسلام آباد پولیس نے پروٹوکول کا کہا مگر میں نے انکار کیا،مجھے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چیئرمین بننے کے بعد کہا آپ کی گاڑی اندر آئے گی، لیکن میری گاڑی کبھی اڈیالہ جیل کے اندر نہیں گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک نام ہونے کی وجہ سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، کسی چیز پر ایکشن نہیں لیتا ، میرے اوپر اتنا بوجھ ہے کہ میری صحت پر اثر پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اگر آج چیئرمین شپ چھوڑ دوں تو میرے اوپر تنقید نہیں ہوگی، آپ پاپولیرٹی نہ لیں قواعد کو فالو کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ آتے ہیں تو ہم تعاون کرتے ہیں ،ہم نے کل جیل انتظامیہ سے درخواست کی کہ بہنوں کو ملاقات کرنے دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 25مارچ کو جب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات نہیں کرائی گئی تو وکلا آگے کیوں گئے۔
