ویب ڈیسک: بنوں میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے تھانہ سٹی کی حدود کوثر فتح خیل میں پیش آیا جہاں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عمر قیاز ولد شہزاد کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا ، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
