افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی

خیبرپختونخوا سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی شروع، انتظامات مزید سخت

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سے بھی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں‌جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق صوبے سے پہلی مرتبہ 41 افغان سٹیزن ہولڈرز پاک افغان سرحدی گزر گاہ طورخم کے راستے افغانستان لوٹ گئے.
اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 601 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز وطن لوٹ چکے ہیں۔ دوسری طرف ملک سے غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک 2 ہزار 454 غیر قانونی باشندے اپنے وطن افغانستان لوٹ چکے ہیں۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق آج کل 4515 افغانیوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، 3062 غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی رضاکارانہ طور پر لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے۔ رضاکارانہ طور پر آنے والے غیر ملکی خاندانوں کی لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار 1322 غیر قانونی غیر ملکیوں کو سیدھا طورخم منتقل کردیا گیا، آزاد کشمیر سے گرفتار 48 غیر قانونی افغانوں سمیت پشاور جمعہ خان کالونی ٹرانزٹ کیمپ سے بھی 83 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق ٹرانزٹ کیمپ انے والوں میں 1232 افراد غیرقانونی رہائشی تھے، جبکہ 1830 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے، یکم اپریل سے لیکر اب تک 20 ہزار 124 غیر قانونی غیر ملکی افراد کو ملک بدر کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک مجموعی طور پر 70 ہزار 494 افغان خاندان اپنے ملک لوٹ گئے ہیں، یہ افغان خاندان کل 4 لاکھ 69 ہزار 159 افراد پر مشتمل تھے۔
یاد رہے خیبرپختونخوا سے بھی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں‌جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق صوبے سے پہلی مرتبہ 41 افغان سٹیزن ہولڈرز پاک افغان سرحدی گزر گاہ طورخم کے راستے افغانستان لوٹ گئے.

مزید پڑھیں:  فیصلہ کرلیں سول نظام ناکام،کیسز فوجی عدالت کو بھیج دیں:جج آئینی بینچ