دیربالا میں دن دیہاڑے فائرنگ

دیربالا میں دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دیر لاری اڈہ میں مخالفین پر فائرنگ کی جس سے حاضر رحمن جاں بحق جبکہ لعل زرین زخمی ہو گیا۔
ارتکاب جرم کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، دیربالا میں دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے اس واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری