ویب ڈیسک: امریکی ٹیرف نے جہاں ایک طرف دنیا بھر میں تحارتی جنگ چھیڑ دی ہے، وہیں عالمی تجارتی تنظیم کو بھی تذبذب کا شکار کر دیا، حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ڈبلیو ٹی او کا امریکا چین تجارت میں کمی کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
تجارتی محصولات پر دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ان حالات میں عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات کے معاملے پر تناؤ سے امریکا چین تجارت میں کمی ہو سکتی ہے، جس کا دائرہ کار 80 فیصد تک گر سکتا ہے۔
عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہے، دونوں ممالک کا عالمی تجارت میں حصہ 3 فیصد تک ہے، یوں عالمی معیشت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کمی ہوسکتی ہے۔
