ایکس بندش کیخلاف وزارت داخلہ

پشاورہائیکورٹ: ایکس بندش کیخلاف وزارت داخلہ کو نوٹس جاری، جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بندش کیخلاف وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں ایکس (سابق ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، اس دوران عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔
وکیل درخواست گزار نعمان محب کاکاخیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں کئی ماہ سے سوشل میڈیا ایپ ایکس کو بند کیا گیا ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایکس انفارمیشن کا بہترین ذریعہ ہے، سیاستدان، طلباء اور کاروباری افراد اس کو استمعال کرتے ہیں، وزیراعظم اور وفاقی وزراء خود ایکس استعمال کرتے ہیں۔ دلائل دننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بندش کیخلاف وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ نے ہیلتھ فائونڈیشن کو بے اثر کردیا