شہید ذوالفقار بھٹو 46سال بعد بھی

شہید ذوالفقار بھٹو 46سال بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ظفر باچا

ویب ڈیسک: قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی چارسدہ کے حلقہ پی کے 65 میں منائی گئی، سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر ظفر باچا نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو 46سال بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی چارسدہ کے حلقہ پی کے 65 کی یونین کونسل فقیرآباد ماجوکی میں دیرینہ اور نظریاتی کارکن جان پرویز کے زیر انتظام منائی گئی۔ اس موقع پر ضلعی رہنماؤں سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید ظفر علی شاہ باچا تھے، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے قائد عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک و قوم کے لیئے ان کی قربانیوں اور کارناموں کو اجاگر کیا۔
مقررین سمیت ظفر باچا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے جو، ظلم و ناانصافی کے دور میں روشنی اور امید کی کرن بن کر ابھرتے ہیں اور ایک سوچ اور مقصد لے کر سیاسی، سماجی اور معاشی انقلاب برپا کر دیتے ہیں۔
یاد رہے اس موقع پر کئی افراد نے دیگر پارٹیوں سے پاکستان ہیپلز پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔
ظفرعلی شاہ باچا نے کہا کہ پاکستانی سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر سڑکوں پر لانیوالے شہید ذوالفقار بھٹو 46سال بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ میں شہید قائد عوام نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا نعرہ درست تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں جو آج بھی سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے، نظریات، فکر اور مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ کے 2 ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں