ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہراور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم مرکزی قیادت میں صلح کیلئے رہنما کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان کو حراست میں لئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا ہائوس پہنچی، جہاں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونا بتایا جبکہ سلمان اکرم نے عمران خان کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا، تاہم سخت جملوں کے تبادلے پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم نے موقف دینے سے گریز کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہیں تھے، تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اُٹھائے۔
