وزیراعلیٰ اور عاطف خان تلخ کلامی

خیبر پختونخوامائنز اینڈ منزلزبل پروزیراعلیٰ اور عاطف خان میں تلخ کلامی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے ماعملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
رکن قومی اسمبلی عاطف خان کی جانب سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبرپختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا۔
علی امین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں:  چین کیساتھ سپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، شہبازشریف