ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سروس ٹریبونل کی 26جولائی 2024 کی سروس اپیل اور انتظامی کمیٹی کی کی سفارشات پر 99ججز کو سروس پر دوبارہ بحال کردیا ۔
بحال ہونے والے ججز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفعت عامر، امجد رحیم، قیصر رحیم، منظور قادر خان، سینئر سول جج سفیر قیصر ملک، عادل اکبر، راشد رف سواتی، شاہ حسین، سول جج تصور حسین شامل ہیں۔
عدالتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سروس ٹریبونل کی 26 جولائی 2024 کی سروس اپیل اورانتظامی کمیٹی کی 08 اپریل 2025 اجلاس کی سفارشات پر ججز کو بحال کیا جاتا ہے۔
