ویب ڈیسک: کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے کے علاقہ شیخان میں پیش آیا جہاں بچے اپنے گھر میں دستی بم سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈویژن ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی بچے کو تشویش حالت میں پشاور ریفرنس کیا گیا ۔
