ہری پور میں موسلادھار بارش

ہری پور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی ٹرپ

ویب ڈیسک: ہری پور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھ ہی بجلی ٹرپ کر گئی۔
شہر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں موسلادار بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے، بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے۔
ہری پور میں موسلادھار بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی بھی دیکھی جا رہی ہے، اور جی ٹی روڈ پر مختلف جگہوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں‌سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان زخمی