بچوں کے سکول داخلوں کے لئے

وانا، بچوں کے سکول داخلوں کے لئے ریلیوں اور آگاہی واک کا انعقاد

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں وانا کے مختلف علاقوں میں بچوں کے سکول داخلوں کے لئے ریلیوں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، ماس انرولمنٹ مہم میں بچوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ماس انرولمنٹ مہم کی مرکزی ریلی وانا بازار سے نکالی گئی ، اس دوران وانا، برمل اور شکئی میں گونجتا نعرہ، "ہر بچہ اور بچی، سکول میں کے نعرے لگائے گئے.
ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ریلیوں اور واک میں وزیر قبائلی عمائدین، علمائے کرام، اساتذہ، پرنسپلز اور بچوں نے بھی شرکت کی، سکول بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واوا صدر رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ہمارا واحد مقصد بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے سے امن، خوشحالی اور ترقی ممکن ہے۔ تمام ریلیاں مقررہ مقامات پر پہنچ کر پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئیں قبائلی عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کرے تاکہ ہر بچہ سکول میں نظر آئے۔ جنوبی وزیرستان میں وانا کے مختلف علاقوں میں بچوں کے سکول داخلوں کے لئے ریلیوں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، ماس انرولمنٹ مہم میں بچوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کیخلاف جاری کوششوں میں مقامی تعاون انتہائی اہم ہے، کورکمانڈر پشاور