ویب ڈیسک: امریکہ نے ممبئی حملوں کے الزام میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا، یہ واقعہ بھارت میں 2008 میں پیش آیا، اس واقعہ کے الزام میں مطلوب 64 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستانی نژاد کینیڈین ملزم تہور حسین رانا کو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچایا گیا، جہاں بھارتی ایجنسیوں نے تہور رانا کو حراست میں لے لیا۔ تہور حسین رانا کو دہلی کی پٹیالا ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس صورتحال میں بھارت کا الزام ہے کہ تہور حسین رانا لشکرِ طیبہ کا رکن ہے جس نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد کی۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں تہور رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ نے ممبئی حملوں کے الزام میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا، یہ واقعہ بھارت میں 2008 میں پیش آیا، اس واقعہ کے الزام میں مطلوب 64 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔
