یورپی یونین نے امریکی مصنوعات

یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 90 روز کیلئے مؤخر کر دیا

ویب ڈیسک: امریکہ صدر ٹرمپ کی چھیڑی ہوئی ٹیرف وار نیا رخ اختیار کر گئی، اس دوران جہاں امریکہ نے 90 روز کیلئے ٹریف معطل کیا ہے ، وہیں یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 90 روز کیلئے مؤخر کر دیا، تاہم 90 روز بعد اس حوالے سے فیصلہ کا عندیہ دیا گیا ہے۔
صدر یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے، چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ ٹیرف گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ڈیوٹیوں کے جواب میں نافذ کیے گئےتھے۔
جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل تھے، تاہم اب امریکی پینترا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 90 روز کیلئے مؤخر کر دیا۔

مزید پڑھیں:  قانونی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات طے، وکلاء فہرست جیل حکام کو ارسال