آئی ایم ایف کا پیٹرول قیمت

آئی ایم ایف کا پیٹرول قیمت میں 47 روپے فی لیٹر اضافےکامطالبہ

ویب ڈیسک: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف دینے کے معاملے پر رضامندی ظاہر کی گئی، اس کے ساتھ ہی اب آئی ایم ایف کا پیٹرول قیمت میں 47 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ سامنے آ گیا، جس نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے موٹر سپرٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر اضافی پیٹرولیم لیوی عائد کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 70 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1 روپے 71 پیسے کمی کے لیے 58 اعشاریہ 6 ارب روپے اضافی جمع کرنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے، تاہم پٹرولیم سیکٹر اسے غیر منصفانہ بوجھ قرار دے رہا ہے۔ اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے پاور ڈویژن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والا خط اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی گئی سمری کے جواب میں بھیجا گیا، جس کا عنوان ”بجلی کے نرخوں میں توازن“ تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ہی گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس ریلیف کی پائیداری عالمی توانائی قیمتوں اور موسم گرما میں ہائیڈرو پاور کی دستیابی پر منحصر ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 25-2024 کے لیے 1 اعشاریہ 281 کھرب روپے پیٹرولیم لیوی کے ہدف کا تعین کیا ہے، جس میں سے فروری 2025 تک 744 ارب روپے یعنی 58 فیصد جمع ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پٹرولیم سیکٹر پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے، خاص طور پر ان چیلنجز کے تناظر میں جو پہلے ہی اس سیکٹر کو درپیش ہیں۔
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف دینے کے معاملے پر رضامندی ظاہر کی گئی، اس کے ساتھ ہی اب آئی ایم ایف کا پیٹرول قیمت میں 47 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ سامنے آ گیا، جس نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری، جنگل ویران