سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی

تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی، انڈیکس میں تنزلی

ویب ڈیسک: تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان دیکھا جانے لگا ہے، اس دوران 100 انڈیکس میں تنزلی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ تھم گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو مندی کا رجحان رہا، کاروباری دن کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں منفی رحجان غالب رہا، اور 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے، جبکہ منافع کے حصول کی غرض سے فروخت کا دباؤ بڑھتا دکھائی دیا، جس سے مارکیٹ کا مجموعی ماحول غیر یقینی کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب بارے فیصلہ ہوچکا، چیف الیکشن کمشنر