ویب ڈیسک: پی سی بی کی جانب سے لیگ کی ونر ٹیم پر انعامات کی بارش کر دی، پی ایس ایل10 ونر ٹیم کو ٹرافی کیساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔
پی سی بی کے اعلان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنز اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے ملیں گے۔
پی ایس ایل10 شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کل شروع ہونے جا رہا ہے، ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ 34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔
یاد رہے پی سی بی کی جانب سے سپر لیگ کا ایونٹ جیتنے والی ونر ٹیم پر انعامات کی بارش کر دی، پی ایس ایل10 ونر ٹیم کو ٹرافی کیساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔
