پولیس سرٹیفکیٹس بنوانے کی فیس مقرر

پشاور میں مفت ویریفکیشن سہولیات ختم، پولیس سرٹیفکیٹس بنوانے کی فیس مقرر

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں مفت ویریفکیشن سہولیات ختم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا بھر میں پولیس سرٹیفکیٹس بنوانے کی فیس مقرر کر دی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سرٹیفکیٹس بنوانے کی فیس مقرر کر دی گئی ہے، پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے، کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی ہے۔
ماقبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں، لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکی نائب صدر اپنی بھارتی نژاد بیوی کے ہمراہ دہلی پہنچ گئے