مالاکنڈ چوک میں فائرنگ

مردان، مالاکنڈ چوک میں فائرنگ سے 23سالہ محمد احمد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں مالاکنڈ چوک میں فائرنگ سے 23سالہ محمد احمد جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کا واقعہ مالاکنڈ چوک میں ٹریول ایجنسی کے اندر پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ چوک مین فائرنگ سے 23 سالہ محمد احمد جاں بحق ہو گیا ہے، جو کہ محب باندہ کا رہائشی تھا۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل نے بتایا ہے کہ مقتول میڈیسن کا کام کرتا ہے، ٹریول ایجنسی کس لیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تاحال کسی کے خلاف کوئی دعویداری نہیں کی گئی، تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2بچے جاں بحق، ایک زخمی