ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئَے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شوبرہ چوک پر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام اور آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے کیا گیا۔ نوشہرہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دوران مظاہرین نے اسرائیلی افواج کے ظلم، جبر اور بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس ظلم و بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، مظاہرین نے فلسطینیوں پر مظالم رکوانے کے لیے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا، احتجاج میں جماعت اسلامی کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ ضلع نوشہرہ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئَے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شوبرہ چوک پر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام اور آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے کیا گیا۔
