خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال

خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5سال بعد بحال کر دی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے کی جانب سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5سال 1ماہ 3 دن بعد بحال کر دی گئی ۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خوشحا ل خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل 2025 سے دوبارہ چلے گی۔
ٹرین کراچی و پشاور سے متبادل دنوں پر چلے گی، ٹرین کراچی سٹی سے رات 8 بجے روانہ ہوگی جبکہ پشاور کینٹ سے سہ پہر 4 بجے روانگی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
مکمل شیڈول میں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد اہم اسٹیشن شامل ہیں، ریلوے حکام نے کہا ہے کہ بحالی کا مقصد بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، محکمہ صحت نے 2سالہ تبادلہ پالیسی پر خاموشی اختیار کر لی ، نچلہ طبقہ ریڈار میں‌آ گیا