مزید 10ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت

سعودی عرب کی مزید 10ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید 10ہزارپاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کیلئے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔
وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کیلئے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے ۔
حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  کابل،اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،اسحاق ڈار