ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا بار کونسل نے بھی مائنز اینڈ منرل ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل کی آڑ میں 8ویں ترمیم کو چھیڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا بار کونسل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم تمام سیاسی جمہوری لوگوں کی اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا لیکن اب مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے ذریعے 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی ایکٹ کو منظور یا پاس نہ کیا جائے کیونہ بل پاس ہونے کی وجہ سے صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی۔
مزید کہا گیا کہ اس ایکٹ سے صوبہ کی مالیاتی امور پر کنٹرول ختم ہونے کا خطرہ ہے۔
