ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو مائنز اینڈ منرل مجوزہ ترمیمی بل پر بریفنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
14اپریل کو خیبرپختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں اراکین صوبائی اسمبلی کا بریفنگ دی جائے گی ،خیبر پختونخوا اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو بل پر بریفننگ دینے کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق بریفنگ کا مقصد بل پر اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے اعتراضات دور کرنا ہے،بریفننگ میں نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ اراکین اسمبلی کے خدشات دور کرکے مجوزہ بل پاس کرنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفننگ کے دوران اراکین اسمبلی کو باور کرایا جائے گا کہ مجوزہ بل میں صوبے کے حقوق کیخلاف کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ4اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کئے گئے مجوزہ ترمیمی بل پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اعتراض کیا تھا ۔
