ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ سیزن (پی ایس ایل )10کا رنگارنگ اور شاندار افتتاحی سے آغاز ہو گیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔
تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا میزبانی کے فرائض حمزہ علی عباسی اور زینب عباس نبھا رہے ہیں۔
پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
