حکومت کا نئے اشتہار دلچسپی جاری

پی آئی اے نجکاری ، حکومت کا نئے اشتہار دلچسپی جاری کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے نئے اشتہارِ دلچسپی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے فیصلہ پی آئی اے کی دو دہائیوں بعد سالانہ منافع رپورٹ ہونے کے صرف دو دن بعد کیا گیا ہے۔
حکومت 51سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کا پرانا قرضہ حکومت کے ذمے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مشاورتی خدمات کے لیے معروف عالمی فرم جونس لینگ لاسیل (JLL) کو مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلی بولی میں کم دلچسپی کے باعث شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری ادارے نجی شعبے کو دینے کا اعلان کر چکی ہے۔
مشیر نجکاری محمد علی کے مطابق نئے مالیاتی گوشوارے کی بنیاد پر حوالہ قیمت پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ حکومت رواں سال کے اختتام سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کو بھی حکومت کی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی فروخت یا کسی جوائنٹ وینچر کے امکانات پر بھی غور جاری ہے، جس سے پانچ گنا زیادہ آمدنی حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے راستے تجارت بند ہونے پر بھارت کو بھاری نقصان