4مجرموں سرعام سزائے

افغانستان میں قتل کے 4مجرموں سرعام سزائے موت دیدی گئی

ویب ڈیسک: افغانستان میں قتل کے 4مجرموں کی مختلف سٹیڈیمز میں سرعام سزائے موت دے دی گئی ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کے حکم پر سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے مقتولین کے لواحقین نے مجرموں کو گولیاں ماریں۔
افغانستان میں ایک ہی دن میں سزائے موت دیئے جانے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک دن میں اتنے افراد کو سزائے موت نہیں دی گئی تھی۔
طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک سرعام سزائے موت پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سرعام موت کی سزاں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں شریعت اور علاقائی رسم و رواج کے عین مطابق ہیں جو جو جرائم پر قابو پانے کے لیے کارگر بھی ثابت ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت اسلام دشمنی پر اترآیا، اسلامی مقامات کے نام ہندووں سے موسوم