ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کی جنگ چھڑنے کے حوالے سے چینی صدرشی جنپنگ نے کہا ہے کہ محصولات کی جنگ میں امریکہ خود کو تنہا کر دے گا،امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کرخود کو الگ کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات خود اس کیلئے نقصان دہ ہیں۔یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، بلکہ امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کرخود کو الگ کر رہا ہے، دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا، امریکہ نے ہر محاذ پر جنگ چھیڑ دی ہے، اب ہر جانب سے اسے مقابلہ کرنا اس کیلئے مشکل ہو جائیگا.
شی جنپنگ کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف کے جواب میںیورپی یونین مفادات کے تحفظ کیلئے غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے، تاکہ یونین میں شامل دیگر ممالک کو تحفظ کا احساس ہو سکے، چینی قوم امریکی ٹیرف سے خوفزدہ نہیں، عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین ثابت قدم رہے گا، چین کی ترقی کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملی ہے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کرخود کو الگ کر رہا ہے، اس کے اقدامات سے دنیا بھر کے ممالک متاثر ہوئے ہیں، چاہے وہ یورپی ممالک ہوں یا ایشیائی ممالک، سب اس سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم سب کو اپنے تئیں اقدامات کرنا ہوں گے، چین کبھی بھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا۔
