چار مہینے میں نو مئی

چار مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے، شیخ‌رشید

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چار مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے، کیونکہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں، 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی ہیں، کچھ کی آج دے دیں گے. ان حالات میں یہی کہا جا سکتا ہے.
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں، کسی اور کے پاس اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات کا ہونا مشکل ہے، یہ باتیں اپنی جگہ لیکن ملکی حالات بہتر ہونے چاہئیں ، تاکہ ترقی کا سلسلہ جاری رہے.
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں، 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں، 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی ہیں، کچھ کی آج دے دیں گے، چار مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ریلویز میں اربوں روپے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف