چترال میں افغان طالبان کی فائرنگ

چترال میں افغان طالبان کی فائرنگ سے سپاہی حمید حسین شہید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں افغان طالبان کی فائرنگ سے سپاہی حمید حسین شہید ہو گئے۔
افغان طالبان نے افغانستان سے ملحقہ علاقے دومیل نثار میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی حمید حسین شہید ہوگئے۔
اس دوران پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی، واقعے کے بعد سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور سمیت دیہی علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹوں سے بجلی بند، پانی ناپید