ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک پی ٹی آئی یوتھ کنونشن میں بدنظمی غالب رہی، اس دوران کنونشن میں شریک کارکنان کے اپنی حکومت کیخلاف نعرے سنے گئے، کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی حکومت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا لیے، اور”بیریسٹر سیف اور محسن نقوی بھائی بھائی“ اور ”منرل بل نامنظور“ کے نعرے بھی لگائے گئے، جس سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔
کنونشن میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر، اراکین اسمبلی شفعی جان، خورشید خٹک، اور صوبائی وزیر سجاد بارکوال شریک تھے۔ کنونشن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عوامی سطح پر شروع کی گئی تحریک کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا، تاہم احتجاج اور بد نظمی نے اس تقریب کو پارٹی اختلافات کا منظرنامہ بنا دیا۔
