بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت

خیبرپختونخوا: بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دیدی گئی، جبکہ رولز 2025ء کی منظوری صوبائی کابینہ نے اپنے 30ویں اجلاس میں دی، جس کے تحت بھنگ کی کاشت، ٹرانسپورٹیشن، سیل اور پراسسنگ کو باقاعدہ ریگولیٹ کیا جائے گا۔
منظور شدہ پالیسی کے تحت بھنگ کی کاشت کے لیے باقاعدہ لائسنس جاری کیے جائیں گے، اور ان منظور کردہ رولز کے تحت ایک ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو مختلف محکموں، زراعت، صحت، ایکسائز، نارکاٹکس اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔
کمیٹی مختلف کیٹیگریز میں لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہوگی جن میں بھنگ کی کاشت، نرسری، آمد و رفت، سیل، پراسسنگ، میڈیکل، لیبارٹریز اور کمرشل استعمال شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر بھنگ کی کاشت مخصوص اضلاع تک محدود ہوگی جن میں شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر قبائلی اضلاع شامل ہیں جو پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دیدی گئی.

مزید پڑھیں:  پاک آرمی کردار، حوصلہ اورمہارت جیسےاعلیٰ اوصاف کی حامل ہے،آرمی چیف