ویب ڈیسک: پی ایس ایل 10 کے دوسرے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، راولپنڈی کے میدانوں میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہونگے ، میچ کی پہلی گیند سہ پہر ساڑھے 3 بجے پھینکی جائے گی۔
آج پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ رات 8 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں کراچی کنگز اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے ٹکرائیگی۔ یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
