غیرفعال 10ایئرپورٹس پر بھی عملہ تعینات

غیرفعال 10ایئرپورٹس پر بھی عملہ تعینات، تنخواہوں کی ادائیگی جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں غیرفعال 10ایئرپورٹس پر بھی عملہ تعینات ہے، جبکہ مالی مشکلات کے باوجود کروڑوں کی مد میں ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے۔
ملک بھر کے غیرفعال ائیر پورٹس کی تفصیلات کے حوالے سے جاری دستاویز مِں بتایا گیاہے کہ اس وقت ملک بھر میں غیرفعال 10ایئرپورٹس پر بھی عملہ تعینات ہے، ہوائی اڈوں کے غیر فعال ہونے کے باوجود ان ملازمین کو ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں۔
بنوں ائیرپورٹ کے علاوہ تمام ائیرپورٹ پر عملہ تعینات ہے، غیر فعال ائیر پورٹس میں خضدار، مظفر آباد ، راولاکوٹ ، بنوں ،پارہ چنار، جیوانی، اوماڑہ ، سیہون شریف ، سبی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔
ان تمام غیر فعال ائیر پورٹس پر 2 افسران اور 65 اہلکاروں کا عملہ تعینات ہے، اور اس عملے کو تنخواہوں کی مد میں ماہانہ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ادا کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کیساتھ سپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، شہبازشریف