ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ کی عدم پیشی پر جیل ٹرائل کا خطرہ ٹل گیا، اس حوالے سے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی، دوران سماعت مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت دونوں گواہوں نے سرکاری وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی، اور اس کے ساتھ ہی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ کی عدم پیشی پر جیل ٹرائل کا خطرہ ٹل گیا.
یاد رہے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہان 2 ماہ سے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، عدالت نے آج دونوں گواہوں مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو طلب کر رکھا تھا۔ بعدازاں وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ تاریخ 16 اپریل کو گواہ نہ آئے تو جیل ٹرائل پھر بھی نہیں ہو گا۔
