سوات میں پولیس گاڑیوں پر ریموٹ

سوات میں پولیس گاڑیوں پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ، اہلکار محفوط

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں پولیس گاڑیوں پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا ہے، اس واقعہ میں پولیس اہلکار محفوط رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر نفری پولیس گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولئ موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ہوا، اس دوران ڈی پی او شانگلہ اور دیگر افسران و جوانان محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق سوات میں پولیس گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، اس واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا، تاہم اس دوران دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بی ڈی یو معائنہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان: شرپسند عناصر نے اقبال وزیر کے حجرے کو آگ لگا دی