داخلہ مہم کے سلسلے میں آگہی

چارسدہ، داخلہ مہم کے سلسلے میں آگہی واک کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا) کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں آگہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ضلعی صدر اپٹا چارسدہ محمد شاہ صاف قیادت کر رہے تھے۔
داخلہ مہم کے سلسلے میں آگہی واک میں ایپٹا عہدیداران، پی ٹی سی ممبران، علاقہ مشران اور سکول بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ایپٹا کے ضلعی صدر محمد شاہ صافی اور دیگر نے خطاب کیا۔
ایٹا ضلعی صدر و دیگر شرکاء نے کہا کہ تعلیم کی روشنی کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے سکول داخلہ مہم صرف ایک سرکاری مہم نہیں، بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ ہمارا ہر بچہ تعلیم کا حقدار ہے اور ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 60سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے